🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
141. حصين، عن ابن عباس
حصین کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12538
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ طَهْمَانَ أَبُو الْعَلَاءِ الْخَفَّافُ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ: سَأَلَ سَائِلٌ وَابْنُ عَبَّاسٍ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا سَائِلُ، قَالَ: لَبَّيْكَ. قَالَ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَتُصَلِّي الْخَمْسَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَتَصُومُ رَمَضَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: حَقٌّ عَلَيْنَا أَنْ نَصِلَكَ، فَنَزَعَ ثَوْبًا عَلَيْهِ فَكَسَاهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا مُسْلِمٍ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا كَانَ فِي حِفْظِ اللهِ مَا بَقِيَتْ عَلَيْهِ مِنْهُ رُقْعَةٌ.
حصین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک سائل نے سوال کیا جبکہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نماز میں تھے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: اے سائل! اس نے کہا: لبیک۔ انہوں نے پوچھا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ پوچھا: اور پانچوں نمازیں پڑھتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ پوچھا: اور رمضان کے روزے رکھتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: تو ہم پر حق ہے کہ ہم تمہارے ساتھ حسن سلوک کریں، چنانچہ انہوں نے اپنے اوپر کا ایک کپڑا اتار کر اسے پہنا دیا، پھر اس موقع پر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنائے وہ اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے جب تک اس کپڑے کا کوئی ٹکڑا بھی اس پر باقی رہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12538]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 97، حدیث 12591»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12538 in Urdu