الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
150. أبو ظبيان عن ابن عباس
ابوظبیان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12564
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، ثَنَا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ قَابُوسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ قَالَ: مَكَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ بِمَكَّةَ، فَنَزَلَتْ: وَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ، فَهَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ”مجھے سچائی کے ساتھ داخل کر اور سچائی کے ساتھ نکال“ [الإسراء: 80] کے بارے میں فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں دس سال ٹھہرے، پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”کہہ دیجیے: اے میرے رب! مجھے سچائی کے ساتھ داخل کر اور سچائی کے ساتھ نکال“ [الإسراء: 80] ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12564]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 109، حدیث 12618»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12564 in Urdu