الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. ما أسند تميم الداري
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1263
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ قَوْمًا يَجُبُّونَ أَسْنِمَةَ الْإِبِلِ، وَيَقْطَعُونَ أَذْنَابَ الْغَنَمِ، قَالَ: كُلُّ مَا قُطِعَ مِنَ الْحَيِّ، فَهُوَ مَيِّتٌ.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ کچھ لوگ اونٹوں کے کوہان کاٹ لیتے ہیں اور بکریوں کی دمیں کاٹ لیتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ زندہ جانور سے کاٹا جائے وہ مردار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1263]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 57، حدیث 1276»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1263 in Urdu