الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
199. سماك الحنفي، عن ابن عباس
سماک حنفی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12830
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ خَلَفِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مِرْسَالٍ الْخَثْعَمِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مِرْسَالٍ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ الْحَنَفِيِّ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ الْمُسْلِمُونَ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ وَلَا يُفَاتِحُونَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ أُعْطِيكَهُنَّ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَتَجْعَلُ مُعَاوِيَةَ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: " نَعَمْ "، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي أَنْ أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: " نَعَمْ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عمرو بن خليف)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عمرو بن خليف)
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مسلمان ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتے نہ تھے اور نہ ان سے بات چیت کرتے تھے، تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تین چیزیں ہیں جو میں آپ کو دینا چاہتا ہوں: میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل عورت ام حبیبہ ہے، میں اس کا نکاح آپ سے کر دیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور آپ معاویہ کو اپنا کاتب بنا لیں، اپنے سامنے رکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور مجھے حکم دیں کہ میں کفار کے خلاف اسی طرح لڑوں جیسے میں مسلمانوں کے خلاف لڑا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12830]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 199، حدیث 12886»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12830 in Urdu