الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
223. أبو جمرة، عن ابن عباس
ابوجمرہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12911
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، وَأَبُو شُعَيْبِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، قَالُوا: ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ: كُنْتُ أَدْفَعُ الزِّحَامَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَاحْتَبَسْتُ عَنْهُ أَيَّامًا، فَقَالَ لِي: مَا حَبَسَكَ؟ قُلْتُ: الْحُمَّى، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِمَاءِ زَمْزَمَ.
ابو جمرہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہجوم کو روکا کرتا تھا، تو کچھ دن میں ان کے پاس نہ جا سکا، انہوں نے مجھ سے پوچھا: تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟ میں نے کہا: بخار نے۔ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے، تو اسے زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12911]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 229، حدیث 12967»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 12911 in Urdu