الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. ثابت بن قيس بن شماس الأنصاري
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1296
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: أَنْبَأَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: فَقَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا أَعْلَمُ خَبَرَهُ يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ فَوَجَدَهُ فِي بَيْتٍ مُنَكِّبَ رَأْسَهُ يَبْكِي، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَقَدَكَ، فَقَالَ: رَفَعْتُ صَوْتِي فَوْقَ صَوْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَدْ حَبِطَ عَمَلِي، وَأَنَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ارْجِعْ إِلَيْهِ، وَأَعْلِمْهُ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَأَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کو (مجلس میں) نہ پا کر ان کے بارے میں پوچھا، تو ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے ان کی خبر معلوم ہے۔ چنانچہ وہ ان کے پاس گیا تو انہیں گھر میں سر جھکائے روتا ہوا پایا۔ اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو نہ پا کر پوچھا ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے اپنی آواز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے بلند کر دی ہے، تو میرا عمل ضائع ہو گیا ہے اور میں جہنمیوں میں سے ہوں۔ چنانچہ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا (اور یہ بات بتائی)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے پاس واپس جاؤ اور اسے بتاؤ کہ وہ جہنمیوں میں سے نہیں بلکہ جنتیوں میں سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الثاء/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 66، حدیث 1309»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1296 in Urdu