الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
242. ذكر سنه ووفاته
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 13006
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَارِمٌ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَحْرَمْتُ، وَقَدْ جَمَعْتُ شَعَرِي، فَقَالَ: " أَمَا سَمِعْتَ عُمَرَ فِي خِلَافَتِهِ قَالَ: مَنْ ضَفَرَ رَأْسَهُ أَوْ لَبَّدَهُ فَلْيَحْلِقْ؟ " قَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي لَمْ أُضَفِّرْهُ، وَلَكِنِّي جَمَعْتُهُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: " عَنْزٌ وَتَيْسٌ، وَتَيْسُ عَنْزٍ ".
ازرق بن قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں نے احرام باندھ لیا ہے اور اپنے بالوں کو جمع کر لیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے نہیں سنا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں فرمایا تھا: جو شخص اپنے سر کے بالوں کو گوندھے یا جما لے وہ سر منڈوائے؟“ اس نے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں نے انہیں گوندھا نہیں بلکہ صرف جمع کیا تھا۔ اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بکری، اور بکرا، اور بکری کا بکرا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13006]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 265، حدیث 13062»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13006 in Urdu