الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
248. سالم عن ابن عمر
سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13083
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَشَارَ الْمُسْلِمِينَ فِيمَا يَجْمَعُهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالُوا: الْبُوقُ، فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ الْيَهُودِ، ثُمَّ ذُكِرَ النَّاقُوسُ، فَكَرِهَهُ مِنْ أَجْلِ النَّصَارَى، فَأُرِيَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ النِّدَاءَ عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدٍ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَطَرَقَ الْأَنْصَارِيُّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلًا، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالًا فَأَذَّنَ بِهِ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے مشورہ کیا کہ نماز کے لیے انہیں کس چیز سے جمع کیا جائے۔ لوگوں نے کہا: نرسنگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں سے مشابہت کی وجہ سے اسے ناپسند فرمایا۔ پھر ناقوس کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نصاریٰ سے مشابہت کی وجہ سے اسے بھی ناپسند فرمایا۔ چنانچہ اسی رات عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ، جو انصار میں سے ایک صحابی تھے، اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ - دونوں کو اذان کا خواب دکھایا گیا۔ انصاری صحابی رات ہی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا اور انہوں نے اذان دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13083]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 287، حدیث 13140»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13083 in Urdu