الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
248. سالم عن ابن عمر
سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13121
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ سَالِمٌ: فَحَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِكَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِمَّنْ تَصْنَعُ الْخُيَلَاءَ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا کپڑا تکبر سے گھسیٹے، اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔“ سالم بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے تہبند کا ایک پلو خود بخود لٹک جاتا ہے، الا یہ کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13121]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 301، حدیث 13178»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13121 in Urdu