🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
248. سالم عن ابن عمر
سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13181
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمًا، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ أَنَّهُ: كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا هَؤُلَاءِ أَلَيْسَ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ " قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ، قَالَ: " أَلَيْسَ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللهَ أَنْزَلَ فِي كِتَابِهِ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ؟ " فَقَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ، وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللهِ طَاعَتَكَ، قَالَ: " وَطَاعَةُ اللهِ أَنْ تُطِيعُونِي، وَإِنَّ مِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ، وَإِنْ صَلَّوْا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ صحابہ کے ساتھ بیٹھے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے اپنی کتاب میں نازل فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ جس نے آپ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور اللہ کی اطاعت میں سے آپ کی اطاعت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اللہ کی اطاعت یہ ہے کہ تم میری اطاعت کرو، اور میری اطاعت میں سے یہ ہے کہ تم اپنے اماموں کی اطاعت کرو، اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائیں تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13181]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 321، حدیث 13238»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13181 in Urdu