الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
251. بلال بن عبد الله، عن أبيه
بلال بن عبداللہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13194
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا عُرَابِيُّ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ هُبَيْرَةَ السِّبَئِيِّ، حَدَّثَنِي بِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ يَوْمًا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ حُظُوظَهُنَّ مِنَ الْمَسَاجِدِ، فَقُلْتُ: أَمَّا أَنَا فَسَأَمْنَعُ أَهْلِي، فَمَنْ شَاءَ فَلْيُسَرِّحْ أَهْلَهُ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ فَقَالَ: " لَعَنَكَ اللهُ، لَعَنَكَ اللهُ، لَعَنَكَ اللهُ، تَسْمَعُنِي أَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ لَا يُمْنَعْنَ، وَتَقُولُ هَذَا، ثُمَّ بَكَى، وَقَامَ مُغْضَبًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے بلال بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میرے والد نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کو مسجدوں میں (آنے) سے، جو ان کا حق ہے، نہ روکو۔“ تو میں نے کہا: میں تو اپنے گھر والوں کو روکوں گا، جو چاہے اپنے گھر والوں کو (مسجد کے لیے) چھوڑ دے۔ اس پر انہوں نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اللہ تجھ پر لعنت کرے، اللہ تجھ پر لعنت کرے، اللہ تجھ پر لعنت کرے! تو مجھے یہ کہتے سنتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انہیں نہ روکا جائے، اور تو یہ کہہ رہا ہے؟“ پھر وہ رو پڑے اور ناراض ہو کر اٹھ گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13194]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 326، حدیث 13251»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13194 in Urdu