الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
284. عبيد بن جريج، عن ابن عمر
عبید بن جریج کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13261
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ السَّرْخِيُّ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: رَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَلَيْهِ جُبَّةٌ سِيَرَاءُ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ "، قَالُوا: مَنْ يُشْبِهُهُ؟ قَالَ: " عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ، وَرَأَيْتُ مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ رَجُلًا آدَمَ ضَرْبًا مِنَ الْقَوْمِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ، وَرَأَيْتُ الدَّجَّالَ " قُلْنَا: مَنْ يُشْبِهُهُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ قَطَنٍ الْمُصْطَلِقِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو دیکھا، ان پر ایک دھاری دار جبہ تھا اور وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔“ صحابہ نے پوچھا: وہ کس سے مشابہ تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عروہ بن مسعود ثقفی سے، اور میں نے موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو دیکھا، وہ گندمی رنگ کے، ہلکے پھلکے (چھریرے) جسم کے آدمی تھے، گویا کہ وہ شنوءہ قبیلے کے مردوں میں سے ہوں، اور میں نے دجال کو بھی دیکھا۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کس سے مشابہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عبدالعزیٰ بن قطن مصطلقی سے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13261]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 351، حدیث 13318»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13261 in Urdu