الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
296. نافع، عن ابن عمر
نافع کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13304
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: ثَنَا الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ وَلَّى عَنْهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا، قَالَ: " هَلْ أَعْلَمْتَهُ؟ " قُلْتُ: لَا، قَالَ: " فَأَعْلِمْ ذَاكَ أَخَاكَ "، فَاتَّبَعْتُهُ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ، وَقُلْتُ: وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللهِ، وَقَالَ هُوَ: وَأَنَا أُحِبُّكَ لِلهِ، وَقُلْتُ: لَوْلَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي أَنْ أُعْلِمَكَ لَمْ أَفْعَلْ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (فسلت) وهي على الصواب في النسخة الخطية.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (فسلت) وهي على الصواب في النسخة الخطية.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر واپس چلا گیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں اس سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے بتایا؟“ میں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے بھائی کو بتا دو۔“ چنانچہ میں اس کے پاس گیا، اسے سلام کیا اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا: اللہ کی قسم میں تم سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ اس نے کہا: اور میں بھی تم سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ اور میں نے کہا: اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم نہ دیا ہوتا کہ میں تمہیں بتاؤں تو میں ایسا نہ کرتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13304]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 366، حدیث 13361»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13304 in Urdu