الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
304. مجاهد، عن ابن عمر
مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13438
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ أَتَى رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَافَحَهُ فَلَمْ يَنْزِعْ يَدَهُ مِنْ يَدِ الرَّجُلِ حَتَّى انْتَزَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ ثُمَّ قَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا عُثْمَانُ؟ قَالَ: ذَاكَ امْرُؤٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مصافحہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس آدمی کے ہاتھ سے نہیں چھڑایا یہاں تک کہ اس آدمی نے خود اپنا ہاتھ کھینچ لیا، پھر اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! عثمان کے بارے میں کیا ارشاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اہل جنت میں سے ایک شخص ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13438]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 405، حدیث 13495»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13438 in Urdu