🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
306. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13528
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَخَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ، قَالَا: ثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: لَقَدْ أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ، وَمَا يَرَى أَحَدُنَا أَنَّهُ أَحَقُّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِآخِرِهِ أَصْبَحْنَا وَالدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ أَحَبُّ إِلَى أَحَدِنَا مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا ضَنَّ النَّاسُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ، وَتَبَايَعُوا بِالْعِينَةِ، وَتَبِعُوا أَذْنَابَ الْبَقَرِ أَرْسَلَ اللهُ عَلَيْهِمْ ذُلًّا لَا يَرْفَعُهُ عَنْهُمْ حَتَّى يُرَاجِعُوا دِينَهُمْ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم پر ایک زمانہ ایسا گزرا کہ ہم میں سے کوئی یہ نہیں سمجھتا تھا کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی نسبت دینار و درہم کا زیادہ حق دار ہے، یہاں تک کہ جب ہم اس کے آخر میں پہنچے تو آخر میں ہم اس حال میں صبح کرنے لگے کہ دینار و درہم ہم میں سے کسی کو اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ محبوب ہیں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب لوگ دینار و درہم میں بخل کرنے لگیں، اور عینہ کی تجارت کرنے لگیں، اور مویشیوں کی دموں کے پیچھے لگ جائیں، تو اللہ تعالیٰ ان پر ایسی ذلت بھیجے گا جسے وہ ان سے اس وقت تک نہیں اٹھائے گا جب تک وہ اپنے دین کی طرف نہ لوٹیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13528]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 433، حدیث 13585»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13528 in Urdu