الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13544
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ فِي سَاعِدَيْهِ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَنَفَخَهُمَا فَطَارَا، فَقَالَ: هُمَا كَذَّابَا أُمَّتِي صَاحِبُ الْيَمَنِ وَصَاحِبُ الْيَمَامَةِ، وَلَيْسَا بِضَارَّيْ أُمَّتِي شَيْئًا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں بازوؤں میں سونے کے دو کنگن ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر پھونک ماری تو وہ اڑ گئے، پھر فرمایا: ”یہ دونوں میری امت کے دو جھوٹے (مدعیانِ نبوت) ہیں: یمن والا اور یمامہ والا، اور یہ دونوں میری امت کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13544]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 439، حدیث 13601»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13544 in Urdu