الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. ثعلبة بن الحكم الليثي
سیدنا ثعلبہ بن حکم لیثی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1363
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَفَّانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَعْلَبَةَ بْنَ الْحَكَمِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّا لَا نَأْكُلُ النُّهْبَةَ، فَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ، قُلْتُ لِسِمَاكٍ: مَا هَذِهِ النُّهْبَةُ الَّتِي نَهَى عَنْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ ثَعْلَبَةُ: هِي غَنَمٌ انْتَهَبُوهَا يَوْمَ خَيْبَرَ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اكْفَئُوا الْقُدُورَ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (محمد بن عثمان بن كرامة)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (محمد بن عثمان بن كرامة)
سماک بن حرب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”ہم لوٹ کا مال نہیں کھاتے، کیونکہ وہ حلال نہیں ہے۔“
(راوی حسن بن صالح کہتے ہیں:) میں نے سماک سے پوچھا: یہ لوٹ کیا تھا جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: ثعلبہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ یہ کچھ بکریاں تھیں جنہیں لوگوں نے خیبر کے دن تقسیم سے پہلے لوٹ لیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہانڈیاں الٹ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الثاء/حدیث: 1363]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 83، حدیث 1376»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1363 in Urdu