الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
321. أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو
ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13640
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، قَالَ: ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ شَرِيكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ، يُحَدِّثُ: أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: لَخَيْرٌ أَعْمَلُهُ الْيَوْمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مِثْلَيْهِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِأَنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُهِمُّنَا الْآخِرَةُ وَلَا تُهِمُّنَا الدُّنْيَا، وَأَنَّا الْيَوْمَ قَدْ مَالَتْ بِنَا الدُّنْيَا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”آج جو نیکی میں کرتا ہوں وہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کی گئی دو گنا نیکی سے بھی زیادہ محبوب ہے، کیونکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے تو آخرت کی فکر ہمیں لاحق رہتی تھی اور دنیا کی فکر نہیں ہوتی تھی، اور آج دنیا نے ہمیں اپنی طرف مائل کر لیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13640]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 23، حدیث 43»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13640 in Urdu