الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
321. أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو
ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13642
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، قَالَ: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ سَيْفٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَبَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا، فَلَمَّا رَجَعْنَا وَحَاذَيْنَا بَابَهُ، إِذَا هُوَ بِامْرَأَةٍ مُقْبِلَةٍ لَا نَظُنُّهُ عَرَفَهَا، فَقَالَ: يَا فَاطِمَةُ مِنْ أَيْنَ جِئْتِ؟ قَالَتْ: جِئْتُ مِنْ عِنْدِ أَهْلِ هَذَا الْمَيِّتِ، رَحِمْتُ إِلَيْهِمْ مَيِّتَهُمْ وَعَزَّيْتُهُمْ، قَالَ: فَلَعَلَّكِ بَلَغْتِ مَعَهُمُ الْكُدَى؟! قَالَتْ: مَعَاذَ اللهِ أَنْ أَبْلُغَ مَعَهُمُ الْكُدَى، وَقَدْ سَمِعْتُكَ تَذْكُرُ مِنْهُمْ مَا تَذْكُرُ، قَالَ: لَوْ بَلَغْتِ مَعَهُمُ الْكُدَى مَا رَأَيْتِ الْجَنَّةَ حَتَّى يَرَاهَا جَدُّ أَبِيكِ.
وَالْكُدَى: الْمَقَابِرُ.
وَالْكُدَى: الْمَقَابِرُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی کو دفن کیا، پھر جب ہم واپس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے سامنے پہنچے تو اچانک ایک عورت سامنے سے آتی ہوئی نظر آئی، ہمارا خیال تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہچانا نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ، کہاں سے آ رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اسی میت والوں کے پاس سے، ان کی میت کے لیے رحمت کی دعا کی اور ان سے تعزیت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم ان کے ساتھ قبرستان تک پہنچی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: معاذ اللہ کہ میں ان کے ساتھ قبرستان تک جاتی، حالانکہ میں نے آپ کو اس بارے میں وہ کچھ کہتے سنا ہے جو آپ کہا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان کے ساتھ قبرستان تک پہنچی ہوتیں تو جنت نہ دیکھتیں یہاں تک کہ تمہارے پردادا اسے دیکھ لیتے۔“
الکُدیٰ سے مراد قبرستان ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13642]
الکُدیٰ سے مراد قبرستان ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 24، حدیث 45»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13642 in Urdu