الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. ثعلبة بن الحكم الليثي
سیدنا ثعلبہ بن حکم لیثی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1365
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: أَصَبْنَا غَنَمًا لِلْعَدُوِّ فَانْتَهَبْنَاهَا فَنَصَبْنَا قُدُورَنَا، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ ".
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں دشمن کی بکریاں ملیں تو ہم نے انہیں لوٹ لیا اور اپنی ہانڈیاں چڑھا دیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہانڈیوں کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور انہیں الٹ دیا گیا، پھر فرمایا: ”لوٹ کا مال حلال نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الثاء/حدیث: 1365]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 84، حدیث 1378»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1365 in Urdu