🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
328. قيصر بن أبي حزرة، عن عبد الله بن عمرو
قیصر بن ابی حزرہ کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13734
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ قَيْصَرَ بْنِ أَبِي حَزْرَةَ التُّجِيبِيِّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ قَيْصَرَ بْنِ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ شَيْخٌ عَنِ الْقُبْلَةِ للِصَّائِمِ، فَرَخَّصَ لَهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ رَجُلٌ شَابٌّ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ، فَنَهَاهُ، فَنَظَرَ بَعْضُ الْقَوْمِ فِي وُجُوهِ بَعْضٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّيْخَ يَمْلِكُ نَفْسَهُ.
زَادَ مُوسَى بْنُ دَاوُدَ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ عَلِمْتُ لِمَ نَظَرَ بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ، إِنَّ الشَّيْخَ يَمْلِكُ نَفْسَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا، تو ایک بزرگ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے دار کے بوسہ لینے کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی، پھر ایک نوجوان نے روزے دار کے بوسہ لینے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرما دیا، تو کچھ لوگوں نے ایک دوسرے کے چہروں کی طرف دیکھا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بزرگ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔“ موسیٰ بن داود نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے معلوم ہے کہ تم میں سے کچھ لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف کیوں دیکھا، بزرگ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13734]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 56، حدیث 137»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13734 in Urdu