الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
374. عبد الله بن أبي مليكة، عن عبد الله بن الزبير
عبداللہ بن ابی ملیکہ کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13872
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: دَثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: دَثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ، قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللهِ، اسْتَعْمِلْهُ عَلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ عُمَرُ: لَا تَسْتَعْمِلْهُ يَا رَسُولَ اللهِ. فَتَكَلَّمَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِعُمَرَ: مَا أَرَدْتَ إِلَّا خِلَافِي، قَالَ: مَا أَرَدْتُ خِلَافَكَ، قَالَ: فَنَزَلَتْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ فَكَانَ عُمَرُ بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا تَكَلَّمَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْمَعْ كَلَامَهُ حَتَّى يَسْتَفْهِمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انہیں ان کی قوم پر عامل مقرر فرما دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! انہیں عامل مقرر نہ کریں۔ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گفتگو کرتے رہے یہاں تک کہ ان کی آوازیں بلند ہو گئیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم نے میری مخالفت ہی کرنی تھی۔ انہوں نے کہا: میں نے تمہاری مخالفت کا ارادہ نہیں کیا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو“ [سورۃ الحجرات: 2] ۔ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گفتگو کرتے تو اتنی دھیمی آواز میں بولتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ پوچھنا پڑتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13872]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 113، حدیث 275»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13872 in Urdu