الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
429. يوسف بن عبد الله بن سلام، عن أبيه
یوسف بن عبداللہ بن سلام کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 13967
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّمْلِيُّ، قَالَ: دَثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ أَقْبَلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَمَعَهُ رَاحِلَةٌ عَلَيْهَا غِرَارَتَيْنِ، وَهُوَ مُحْتَجِزٌ بِعِقَالِ نَاقَتِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ شَيْءٍ فِي الْغَرَارَتَيْنِ؟ قَالَ: دَقِيقٌ وَسَمْنٌ وَعَسَلٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنِخْ، فَأَنَاخَ، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبُرْمَةٍ، فَجَعَلَ فِيهَا مِنْ ذَلِكَ الدَّقِيقِ وَالسَّمْنِ وَالْعَسَلِ، ثُمَّ لَبَّكَهُ، ثُمَّ أَكَلَ، ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ: كُلُوا، هَذَا الَّذِي تُسَمِّيهِ فَارِسُ: الْخَبِيصَ.
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے کچھ صحابہ میں موجود تھا کہ اسی دوران سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ایک سواری ساتھ لیے تشریف لائے جس پر دو بوریاں لدی تھیں، انہوں نے اپنی اونٹنی کی رسی اپنی کمر سے باندھ رکھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”ان دونوں بوریوں میں کیا ہے؟“ عرض کیا: آٹا، گھی اور شہد ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹنی بٹھاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے اونٹنی بٹھا دی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہانڈی منگوائی اور اس میں اس آٹے، گھی اور شہد میں سے ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا، پھر اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کھاؤ، یہی وہ چیز ہے جسے اہلِ فارس ’خبیص‘ کہتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13967]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 150، حدیث 370»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 13967 in Urdu