الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
500. عامر الشعبي، عن عدي بن حاتم
عامر شعبی کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14239
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَرْمِي الصَّيْدَ فَأَجِدُ بَعْدَ ثَلَاثٍ؟ فَقَالَ: كُلْ مَا وَجَدْتَ عَلَيْهِ أَثَرَ سَهْمِكَ مَا لَمْ تَجِدْ فِيهِ سَبُعًا أَوْ تَجِدْهُ غَرِقًا.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں شکار کو تیر مارتا ہوں اور اسے تین دن بعد پاتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس پر تم اپنے تیر کا نشان پاؤ اسے کھاؤ، جب تک اس میں کسی درندے (کا اثر) نہ پاؤ یا اسے ڈوبا ہوا نہ پاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14239]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 77، حدیث 167»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14239 in Urdu