الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
506. همام بن الحارث، عن عدي بن حاتم
ہمام بن حارث کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14276
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نُرْسِلُ كِلَابًا فَيُمْسِكْنَ عَلَيْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا كَانَتْ مُكَلَّبَةً وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ فَكُلْ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: " وَإِنْ قَتَلْنَ مَا لَمْ يُشَارِكْهَا كِلَابٌ مِنْ غَيْرِهَا " قُلْتُ: أَجِدُ مَا يُرْمَى بِالْمِعْرَاضِ؟ قَالَ: " إِذَا ذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ وَخَزَقَ فَكُلْ، وَإِنْ قَتَلَ فَلَا تَأْكُلْ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اپنے کتے چھوڑتے ہیں تو وہ ہمارے لیے (شکار) روک لیتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ سدھائے ہوئے ہوں اور تم نے اللہ کا نام لیا ہو تو کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ مار ڈالیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگرچہ مار ڈالیں، جب تک ان کے ساتھ دوسرے کتے شریک نہ ہوں۔“ میں نے عرض کیا: میں معراض سے مار کر کچھ پاتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے اللہ کا نام لیا اور وہ چھید ڈالے تو کھاؤ، اور اگر وہ مار ڈالے (چوڑائی سے) تو مت کھاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14276]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 88، حدیث 204»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14276 in Urdu