الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
571. عيينة بن بدر الفزاري
سیدنا عیینہ بن بدر فزاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 14494
ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ خَالِدٍ الرَّقِّيِّ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي الْحُسَيْنِ، عَنْ عُقْبَةَ، شَيْخٍ مِنْ فَزَارَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَحِصْنٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَهُمْ جُلُوسٌ جَمِيعًا عَلَى الْأَرْضِ فَدَعَا لِعُيَيْنَةَ بِنُمْرُقَةٍ فَأَجْلَسَهُ عَلَيْهَا وَقَالَ: إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عیینہ بن بدر اور حصن، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما موجود تھے، اور سب زمین پر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیینہ کے لیے ایک گدی منگوائی اور اسے اس پر بٹھایا، اور فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز فرد آئے تو اس کی عزت کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14494]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 160، حدیث 422»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14494 in Urdu