الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
601. قيس بن أبي حازم، عن أبي مسعود الأنصاري رضي الله عنه
قیس بن ابی حازم کی سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14627
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا أَشْهَدُ الصَّلَاةَ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا فُلَانٌ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضِبَ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْهُ يَوْمَئِذٍ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ بِهِمْ، فَإِنَّ خَلْفَهُ الضَّعِيفَ وَالصَّغِيرَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں نماز باجماعت میں شریک نہیں ہو پاتا کیونکہ فلاں شخص ہمیں لمبی نماز پڑھاتا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی نصیحت کے موقع پر اس دن سے زیادہ غصے میں کبھی نہیں دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں کی امامت کرے وہ نماز مختصر پڑھائے، کیونکہ اس کے پیچھے کمزور، چھوٹا، بوڑھا اور حاجت مند شخص بھی ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14627]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 206، حدیث 555»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14627 in Urdu