الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
610. نعيم بن أبي هند، عن ربعي بن حراش
نعیم بن ابی ہند کی ربعی بن حراش سے روایات
حدیث نمبر: 14718
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ: اجْتَمَعَ حُذَيْفَةُ، وَأَبُو مَسْعُودٍ فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَنَا أَعْلَمُ بِمَا مَعَ الدَّجَّالِ مِنْهُ، إِنَّ مَعَهُ نَهَرَا مِنْ نَارٍ وَنَهَرًا مِنْ مَاءٍ، وَالَّذِي يَرَوْنَ أَنَّهُ نَارٌ مَاءٌ، وَالَّذِي يَرَوْنَ أَنَّهُ مَاءٌ نَارٌ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَيَشْرَبُ مِنَ الَّذِي يَرَى أَنَّهُ نَارٌ، فَإِنَّهُ يَجِدُهَا مَاءً " فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: وَهَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ.
ربعی بن حراش رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہما اکٹھے ہوئے تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے دجال کے پاس جو کچھ ہے اس کا زیادہ علم ہے، اس کے پاس آگ کی ایک نہر اور پانی کی ایک نہر ہوگی، جسے وہ آگ سمجھیں گے وہ پانی ہوگی، اور جسے وہ پانی سمجھیں گے وہ آگ ہوگی، پس تم میں سے جو کوئی یہ زمانہ پائے وہ اس نہر سے پیے جسے وہ آگ سمجھتا ہے، کیونکہ وہ اسے پانی پائے گا۔ اس پر سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14718]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 233، حدیث 646»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14718 in Urdu