الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
619. أبو الجهم، عن أبي مسعود
ابوالجہم کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14761
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ: انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ، لَا أَلْفَيَنَّكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَجِيءُ عَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ لَهُ رُغَاءٌ قَدْ غَلَلْتَهَ " قُلْتُ: إِذًا لَا أَنْطَلِقُ، قَالَ: " إِذًا لَا أُكْرِهُكَ ".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا، پھر فرمایا: ”دیکھو اے ابومسعود! میں تمہیں قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ تمہاری پیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ سوار ہو جو آواز نکال رہا ہو، جسے تم نے چرا لیا ہو۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر میں نہیں جاؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میں تمہیں مجبور نہیں کرتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14761]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 247، حدیث 689»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14761 in Urdu