الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
643. أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة
ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14822
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، أَنَّ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللهِ فَأَمَرَتْنِي أَنْ أَسْتَفْتِيَ لَهَا، فَاسْتَفْتَيْتُ لَهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لِتَمْشِ وَلْتَرْكَبْ، وَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لَا يُفَارِقُ عُقْبَةَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میری بہن نے نذر مانی کہ وہ پیدل چل کر بیت اللہ جائے گی، اس نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لیے فتویٰ معلوم کروں۔ چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ پیدل بھی چلے اور سواری بھی کرے۔“
راوی کہتے ہیں: ابوالخیر سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے کبھی جدا نہیں ہوتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14822]
راوی کہتے ہیں: ابوالخیر سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے کبھی جدا نہیں ہوتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14822]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 273، حدیث 750»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14822 in Urdu