الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
644. علي بن رباح، عن عقبة بن عامر
علی بن رباح کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14880
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ يُونُسَ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِ عُمَّالِكُمْ وَشِرَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: فَإِنَّ خِيَارَهُمْ لَكُمْ مَنْ تُحِبُّونَهُ وَيُحِبُّكُمْ، وَتَدْعُونَ اللهَ لَهُمْ وَيَدْعُونَ اللهَ لَكُمْ، وَشِرَارَهُمْ شِرَارُهُمْ لَكُمْ مَنْ تُبْغِضُونَهُمْ وَيُبْغِضُونَكُمْ، وَتَدْعُونَ اللهَ عَلَيْهِمْ وَيَدْعُونَ اللهَ عَلَيْكُمْ. فَقَالُوا: أَفَلَا نُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: لَا، ادْعُوهُمْ مَا صَامُوا وَصَلَّوْا.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے حکمرانوں میں سے اچھے اور برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے ان میں سے اچھے وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں، تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں، اور تمہارے لیے ان میں سے برے وہ ہیں جن سے تم نفرت کرو اور وہ تم سے نفرت کریں، تم ان پر بددعا کرو اور وہ تم پر بددعا کریں۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم ان سے قتال نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ روزہ رکھیں اور نماز پڑھیں انہیں چھوڑے رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14880]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 293، حدیث 808»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14880 in Urdu