الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
655. أسلم أبو عمران التجيبي، عن عقبة
اسلم ابوعمران تجیبی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14932
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَهُوَ رَاكِبٌ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى قَدَمِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْرِئْنِي مِنْ سُورَةِ هُودٍ وَإِمَّا مِنْ سُورَةِ يُوسُفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا عُقْبَةُ بْنَ عَامِرٍ، إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَ بِسُورَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللهِ وَأَبْلَغَ عِنْدَهُ مِنْ أَنْ تَقْرَأَ بِـ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَفُوتَكَ فِي صَلَاةٍ فَافْعَلْ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ سوار تھے، میں نے اپنا ہاتھ آپ کے قدم پر رکھا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے سورۃ ہود یا سورۃ یوسف میں سے کچھ پڑھائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ بن عامر! تم اللہ کے نزدیک سورۃ الفلق سے زیادہ محبوب اور بلیغ کوئی سورت نہیں پڑھو گے، پس اگر تم سے ہو سکے کہ یہ کسی نماز میں تم سے نہ چھوٹے تو ایسا ہی کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14932]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 311، حدیث 861»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14932 in Urdu