الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
703. نسبته
سیدنا عقبہ ابوعبدالرحمن رضی اللہ عنہ کا نسب
حدیث نمبر: 15063
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ، حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ، وَيَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَخُو مُطَرِّفٍ، وَعُقْبَةُ وَرَجُلٌ آخَرُ، أَنَّ مُطَرِّفًا حَدَّثَهُمْ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ، أَنَّهُ شَهِدَ خُطْبَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَنِي أَنْ أُعَلِّمَكُمْ مَا جَهِلْتُمْ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
علاء بن زیاد، یزید بن عبداللہ (مطرف کے بھائی)، عقبہ اور ایک اور شخص رحمہم اللہ بیان کرتے ہیں کہ مطرف رحمہ اللہ نے انہیں سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت سنائی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ عزوجل نے مجھے حکم دیا کہ میں تمہیں وہ سکھاؤں جس سے تم لاعلم تھے۔“ پھر راوی نے اسی جیسی مکمل حدیث بیان کی جو اس سے پہلے مذکور ہو چکی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15063]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 360، حدیث 993»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15063 in Urdu