الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
723. عطارد بن حاجب
سیدنا عطارد بن حاجب رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15114
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ عُطَارِدِ بْنِ حَاجِبٍ، أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَ دِيبَاجٍ كَسَاهُ إِيَّاهُ كِسْرَى، فَدَخَلَ أَصْحَابُهُ فَقَالُوا: أَنَزَلَتْ عَلَيْكَ مِنَ السَّمَاءِ؟ قَالَ: وَمَا تَعْجَبُونَ مِنْ ذَا؟ الْمِنْدِيلُ مِنْ مَنَادِيلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْ هَذَا ثُمَّ قَالَ: " يَا غُلَامُ، اذْهَبْ بِهِ إِلَى أَبِي جَهْمِ بْنِ حُذَيْفَةَ، وَقُلْ لَهُ يَبْعَثُ إِلَيَّ بِالْخَمِيصَةِ.
سیدنا عطارد بن حاجب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریشمی کپڑے کا ایک جوڑا ہدیہ کیا جو کسریٰ نے انہیں پہنایا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اندر آئے تو کہنے لگے: کیا یہ آسمان سے آپ پر نازل ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس پر کیوں تعجب کرتے ہو؟ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنت میں ملنے والے رومالوں میں سے ایک رومال بھی اس سے بہتر ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے لڑکے! یہ ابوجہم بن حذیفہ کے پاس لے جاؤ اور ان سے کہو کہ وہ مجھے خمیصہ (چادر) بھیج دیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15114]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 15، حدیث 22»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15114 in Urdu