🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
735. عابس الغفاري
سیدنا عابس غفاری رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15149
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنْ عُثْمَانَ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَابِسٍ الْغِفَارِيِّ عَلَى ظَهْرِ إِجَّارٍ بِالْبَصْرَةِ، فَرَأَى النَّاسَ يَتَحَمَّلُونَ لِيَهْرَبُوا مِنَ الطَّاعُونِ فَقَالَ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ، يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ، يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ، فَقَالَ ابْنُ عَمٍّ لَهُ: قَدْ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، لِمَ يَتَمَنَّى الْمَوْتَ؟ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يَتَمَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ فَيَكُونَ عِنْدَ ذَلِكَ انْقِطَاعُ أَجَلِهِ، فَقَالَ ابْنُ عَمٍّ لَهُ: قَدْ كَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ لِمَ يَتَمَنَّى الْمَوْتَ؟ ". وَقَدْ " سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَخَوَّفُهُنَّ عَلَى أُمَّتِهِ: بَيْعُ الْحُكْمِ، وَإِمَارَةُ السُّفَهَاءِ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَاسْتِخْفَافٌ بِالدَّمِ، وَنَشْوٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ يُقَدِّمُونَ الرَّجُلَ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ لَيْسَ بِأَفْقَهِهِمْ لَا يُقَدِّمُونَهُ إِلَّا لِيُغَنِّيَهُمْ بِهِ غِنَاءً.
زاذان کہتے ہیں: میں بصرہ میں سیدنا عابس غفاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک چھت پر تھا، انہوں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ طاعون سے بھاگنے کے لیے سامان لاد رہے ہیں، تو انہوں نے کہا: اے طاعون! مجھے اپنی طرف لے لے، اے طاعون! مجھے اپنی طرف لے لے، اے طاعون! مجھے اپنی طرف لے لے۔ تو ان کے ایک چچازاد بھائی نے کہا: انہیں تو صحبت نبوی حاصل رہی ہے، پھر موت کی تمنا کیوں کر رہے ہیں؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے، ایسا نہ ہو کہ اسی وقت اس کی موت کا وقت آ جائے۔“
اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے بارے میں ان چیزوں سے ڈرتے تھے: فیصلے کی خرید و فروخت، بےوقوفوں کی حکمرانی، پہرہ داروں کی کثرت، قطع رحمی، خون کو ہلکا سمجھنا، اور ایسے لوگوں کا پیدا ہونا جو قرآن کو گانے کا آلہ بنا لیں گے، اپنے میں سے کسی ایسے شخص کو آگے کریں گے جو ان میں سب سے زیادہ سمجھدار نہ ہو، اور اسے صرف اس لیے آگے کریں گے کہ وہ انہیں گا کر سنائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15149]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 34، حدیث 58»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15149 in Urdu