🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
751. عاصم بن حميد، عن عوف بن مالك
عاصم بن حمید کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15204
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَاصِمَ بْنَ حُمَيْدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً فَبَدَأَ فَاسْتَاكَ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَقُمْتُ مَعَهُ فَبَدَأَ، فَاسْتَفْتَحَ مِنَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ فَسَأَلَ، وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ يَتَعَوَّذُ، ثُمَّ رَكَعَ فَمَكَثَ رَاكِعًا بِقَدْرِ قِيَامِهِ، يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ قَرَأَ: آلَ عِمْرَانَ، ثُمَّ سُورَةً سُورَةً يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے مسواک کی، پھر وضو کیا، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ البقرہ سے قراءت شروع کی، کسی رحمت کی آیت سے نہیں گزرتے مگر رک کر دعا مانگتے، اور کسی عذاب کی آیت سے نہیں گزرتے مگر رک کر پناہ مانگتے، پھر رکوع کیا اور اتنی دیر رکوع میں رہے جتنی دیر قیام میں رہے تھے، رکوع میں یہ کہتے: ”پاک ہے وہ ذات جو جبروت، ملکوت، کبریائی اور عظمت والی ہے۔“ پھر سورۃ آل عمران پڑھی، پھر ایک ایک سورت پڑھتے گئے اور اسی طرح کرتے رہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15204]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 61، حدیث 113»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15204 in Urdu