🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
826. ما روى الحسن عن عمران بن حصين قتادة عن الحسن عن عمران
حسن بصری نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے جو روایت کی؛ قتادہ کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15384
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا أَبُو الْجُمَاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ التُّنُوخِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَرَأَيْتُمُ الزَّانِيَ وَالسَّارِقَ وَشَارِبَ الْخَمْرِ مَا تَقُولُونَ فِيهِمْ؟ قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، أَلَا أُنَبِّئُكُمْ مَا أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ؟ الْإِشْرَاكُ بِاللهِ "، ثُمَّ قَرَأَ: وَمَنْ يُشْرِكْ بِاللهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ وَكَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَفَزَ، فَقَالَ: " أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كُلُّ مَا نَهَى اللهُ عَنْهُ فَهُوَ كَبِيرَةٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا زانی، چور اور شراب پینے والے کے بارے میں کیا خیال ہے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو؟“ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بےحیائیاں ہیں اور ان میں سزا ہے، کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ سب سے بڑا گناہ کیا ہے؟ اللہ کے ساتھ شرک کرنا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے، اس نے یقیناً بہت بڑا گناہ گھڑا“ [النساء: 48] ، اور والدین کی نافرمانی، پھر فرمایا: ”میرا اور اپنے والدین کا شکر ادا کرو، میری ہی طرف لوٹنا ہے“ [لقمان: 14] ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹیک لگائے بیٹھے تھے، پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور فرمایا: ”خبردار! اور جھوٹی بات۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہر وہ چیز جس سے اللہ نے منع کیا ہے وہ کبیرہ گناہ ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 140، حدیث 293»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15384 in Urdu