الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
840. إسحاق بن الربيع أبو حمزة العطار عن الحسن عن عمران بن حصين
اسحاق بن ربیع، ابوحمزہ عطار، کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15446
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ أَبُو حَمْزَةَ الْعَطَّارُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا فِي عَضُدِهِ حَلْقَةً مِنْ صُفْرٍ، فَقَالَ لَهُ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: نُعِتَتْ لِي مِنَ الْوَاهِنَةِ قَالَ: أَمَا إِنْ مُتَّ وَهِيَ عَلَيْكَ وُكِلْتَ إِلَيْهَا، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَطَيَّرَ وَلَا تُطُيِّرَ لَهُ، وَلَا تَكَهَّنَ وَلَا تُكُهِّنَ لَهُ " أَظُنُّهُ قَالَ: " أَوْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے بازو میں پیتل کا چھلا تھا، تو اس سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: مجھے واہنہ (کندھے کے درد) کے لیے بتایا گیا ہے۔ فرمایا: خبردار، اگر تم اسی حالت میں مر گئے تو تمہیں اسی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بدشگونی لی یا جس کے لیے بدشگونی لی گئی، اور جس نے کہانت کی یا جس کے لیے کہانت کی گئی، وہ ہم میں سے نہیں“ - راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”یا جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15446]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 162، حدیث 355»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15446 in Urdu