الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. صفة علي بن أبي طالب رضي الله عنه
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 155
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ عَلِيًّا - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: زَوَّجْتَنِيهِ أُعَيْمِشَ عَظِيمَ الْبَطْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَقَدْ زَوَّجْتُكِهِ وَإِنَّهُ لَأَوَّلُ أَصْحَابِي سِلْمًا، وَأَكْثَرُهُمْ عِلْمًا، وَأَعْظَمُهُمْ حِلْمًا ".
ابواسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب علی رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ نے میرا نکاح ایک کمزور نظر والے، بڑے پیٹ والے شخص سے کر دیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس سے کیا ہے جو میرے اصحاب میں سب سے پہلے اسلام لانے والا، ان میں سب سے زیادہ علم رکھنے والا، اور ان میں سب سے زیادہ بردبار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 94، حدیث 156»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 155 in Urdu