الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. نافع بن جبير بن مطعم، عن أبيه
نافع بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1552
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، وَابْنُ عَائِشَةَ (ح) وَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالُوا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَقَالَ: مَنْ يَكْلَؤُنَا اللَّيْلَةَ، لَا نَرْقُدُ عَنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ؟ فَقَالَ بِلَالٌ: أَنَا، فَاسْتَقْبَلَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ، فَضُرِبَ عَلَى آذَانِهِمْ، حَتَّى أَيْقَظَهُمْ حَرُّ الشَّمْسِ، ثُمَّ قَامُوا، فَقَادُوا رِكَابَهُمْ، ثُمَّ تَوَضَّأُوا، وَأَذَّنَ بِلَالٌ، ثُمَّ صَلَّوْا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، ثُمَّ صَلَّوُا الْفَجْرَ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج رات ہماری نگرانی کون کرے گا کہ ہم فجر کی نماز سے سو نہ جائیں؟“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ چنانچہ وہ سورج نکلنے کی سمت رخ کر کے بیٹھ گئے، تو ان کے کانوں پر (نیند کی) ضرب پڑی، یہاں تک کہ سورج کی گرمی نے انہیں جگا دیا، پھر وہ سب کھڑے ہوئے، اپنی سواریاں لے کر چلے، پھر وضو کیا، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، پھر انہوں نے فجر کی دو رکعتیں پڑھیں، پھر فجر کی نماز پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1552]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 133، حدیث 1565»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1552 in Urdu