الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
876. الحكم بن الأعرج عن عمران بن الحصين
حکم بن اعرج کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15585
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ قَالَا: ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ وَلَا يَسْتَرْقُونَ وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ "، فَمَا زَالَ بِنَا الْبَلَاءُ حَتَّى اكْتَوَيْنَا فَمَا أَفْلَحْنَا وَلَا أَنْجَحْنَا.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، جو نہ داغ لگواتے ہیں، نہ جھاڑ پھونک کراتے ہیں، نہ بدشگونی لیتے ہیں، اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔“ پھر ہم پر ابتلا آتا رہا یہاں تک کہ ہم نے داغ لگوا لیا، تو ہم کامیاب نہ ہوئے اور نہ فلاح پائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15585]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 202، حدیث 494»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15585 in Urdu