الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
877. صفوان بن محرز المازني عن عمران بن حصين
صفوان بن محرز مازنی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15588
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا شَيْءَ غَيْرُهُ، وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، وَكَتَبَ فِي الذِّكْرِ كُلَّ شَيْءٍ هُوَ كَائِنٌ، ثُمَّ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ "، وَقَالَ قَائِلٌ: أَدْرِكْ نَاقَتَكَ، فَقُمْتُ وَإِذَا السَّرَابُ تَنْقَطِعُ دُونَهَا، فَلَيْتَهَا ذَهَبَتْ وَاسْتَوْعَبْتُ حَدِيثَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل تھا اور اس کے سوا کچھ نہ تھا، اور اس کا عرش پانی پر تھا، اور اس نے ذکر (لوحِ محفوظ) میں ہر وہ چیز لکھ دی جو ہونے والی تھی، پھر آسمانوں کو پیدا کیا۔“ اور ایک کہنے والے نے کہا: اپنی اونٹنی سنبھالو، تو میں کھڑا ہوا، اور سراب اس کے آگے نظروں سے اوجھل کیے دے رہا تھا، کاش وہ چلی جاتی اور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل حدیث سمیٹ لیتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15588]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 203، حدیث 497»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15588 in Urdu