الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
878. أبو السوار العدوي واسمه: حسان بن حريث، عن عمران بن حصين
ابوالسوار عدوی، جن کا نام حسان بن حریث تھا، کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15595
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُكَيْنٍ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا أَبُو نَعَامَةَ، عَنْ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ، فَقَالَ بُشَيْرُ بْنُ كَعْبٍ: إِنَّ مِنْهُ ضَعْفًا وَمِنْهُ وَقَارًا لِلهِ، فَقَالَ عِمْرَانُ لِبُشَيْرٍ: " تَسْمَعُنِي أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَقُولُ: " مِنْهُ ضَعْفٌ وَمِنْهُ وَقَارٌ "، وَغَضِبَ فَقَالَ: " لَا أُحَدِّثُكُمُ الْيَوْمَ بِحَدِيثٍ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”حیا سراسر خیر ہے۔“ تو بشیر بن کعب نے کہا: اس میں سے کچھ کمزوری بھی ہے اور کچھ اللہ کے لیے وقار بھی ہے۔ سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے بشیر سے فرمایا: ”تم مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے سنتے ہو اور کہتے ہو کہ اس میں کچھ کمزوری ہے اور کچھ وقار ہے“، اور وہ ناراض ہو گئے اور فرمایا: ”آج میں تمہیں کوئی حدیث بیان نہیں کروں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15595]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 205، حدیث 504»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15595 in Urdu