الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
922. عبد الرحمن بن أبي بلال الخزاعي، عن العرباض بن سارية
عبدالرحمن بن ابی بلال خزاعی کی سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15715
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بِلَالٍ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: وَعَظَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْعِظَةً وَجِلَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ، وَذَرَفَتْ مِنْهَا الْأَعْيُنُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَأَنَّهَا مَوْعِظَةُ مُوَدِّعٍ فَاعْهَدْ إِلَيْنَا، فَقَالَ: عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللهِ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا، فَمَنْ يَعِشْ مِنْكُمْ بَعْدِي فَسَيَرَى اخْتِلَافًا كَثِيرًا، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي، وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ، عَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ، وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ ضَلَالَةٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایسا وعظ فرمایا جس سے دل خوفزدہ ہو گئے اور آنکھیں بہہ پڑیں، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! گویا یہ الوداع کرنے والے کا وعظ ہے، سو ہم سے عہد لیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرنے، اور سننے اور اطاعت کرنے کو لازم پکڑو، اگرچہ وہ حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو، تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت اختلاف دیکھے گا، سو میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑنا، اسے دانتوں سے مضبوطی سے پکڑ لینا، اور نئی نکالی ہوئی باتوں سے بچنا، ہر نئی بات گمراہی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15715]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 249، حدیث 624»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15715 in Urdu