الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عباس، عن الفضل
عطاء بن ابی رباح کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15784
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: دَعَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى الطَّعَامِ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: " لَا تَصُمْ، فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُرِّبَ إِلَيْهِ حِلَابٌ فِيهِ لَبَنٌ يَوْمَ عَرَفَةَ فَشَرِبَهُ، فَلَا تَصُمْ فَإِنَّ النَّاسَ يُفْتَنُونَ بِكُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یوم عرفہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو کھانے کی دعوت دی، تو انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”روزہ نہ رکھو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یوم عرفہ دودھ کا ایک برتن پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، سو تم روزہ نہ رکھو، کیونکہ لوگ تم (اہل بیت) کی وجہ سے فتنے میں پڑتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15784]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 274، حدیث 693»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15784 in Urdu