الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. سليمان بن يسار، عن ابن عباس، عن الفضل
سلیمان بن یسار کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15812
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْفَضْلُ رَدِيفُهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ فِي الْحَجِّ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، إِنْ شَدُّوهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ لَمْ يَسْتَمْسِكْ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: " نَعَمْ حُجِّي عَنْهُ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ خثعم کی ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، جبکہ فضل آپ کے پیچھے سوار تھے، اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ کا اپنے بندوں پر فرض کردہ حج میرے والد کو اس حال میں ملا کہ وہ بہت بوڑھے ہیں، اگر انہیں سواری پر باندھ بھی دیا جائے تو وہ سنبھل نہیں سکتے، کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ان کی طرف سے حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15812]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 282، حدیث 721»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15812 in Urdu