الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. أبو هريرة، عن الفضل بن عباس
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15841
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا فَلَا صَوْمَ لَهُ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَتَّى دَخَلَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَعَائِشَةَ وَكِلْتَاهُمَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ، ثُمَّ يَصُومُ فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ إِلَى مَرْوَانَ فَحَدَّثَاهُ، فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَيْكُمَا لَمَا انْطَلَقْتُمَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَحَدَّثْتُمَاهُ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ حَتَّى أَتَيَاهُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَأَخْبَرَاهُ فَقَالَ: هُمَا قَالَتَا لَكُمَا؟ قَالَا: نَعَمْ، قَالَ: هُمَا أَعْلَمُ إِنَّمَا حَدَّثَنِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ.
عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”جو جنبی حالت میں صبح کرے اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ چنانچہ ابوبکر اور ان کے والد عبدالرحمن سیدہ ام سلمہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کے پاس گئے، اور دونوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بغیر احتلام کے جنبی حالت میں صبح کرتے، پھر روزہ رکھتے۔“ چنانچہ ابوبکر اور ان کے والد عبدالرحمن مروان کے پاس گئے اور انہیں یہ بتایا، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ ابوہریرہ کے پاس جاؤ اور انہیں بتاؤ۔ چنانچہ ابوبکر اور عبدالرحمن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں بتایا، تو انہوں نے کہا: کیا انہوں دونوں نے تمہیں یہی بتایا؟ ان دونوں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: ”وہ زیادہ جاننے والی ہیں، مجھے تو یہ حدیث فضل بن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15841]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 292، حدیث 750»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15841 in Urdu