الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. ما أسند قيس بن سعد
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15986
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: أَتَيْتُ الْحِيرَةَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِمَرْزُبَانَ لَهُمْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَنْتَ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَهُ، فَقَالَ: لَا تَفْعَلُوا، وَلَوْ أَمَرْتُ بِذَلِكَ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ أَنْ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ، لِمَا جَعَلَ اللهُ عَلَيْهِنَّ مِنْ حَقِّهِمْ.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں حیرہ گیا تو دیکھا کہ وہ لوگ اپنے مرزبان (حاکم) کو سجدہ کر رہے ہیں، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، اگر میں کسی کو ایسا کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں، کیونکہ اللہ نے ان پر جو ان کے شوہروں کے حقوق مقرر کیے ہیں (وہ بہت زیادہ ہیں)۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 15986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 351، حدیث 895»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15986 in Urdu