الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. ما أسند قيس بن سعد
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15990
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ أَرْبَى الرِّبَا أَنْ يَسْتَطِيلَ الرَّجُلُ فِي شَتْمِ أَخِيهِ، وَإِنَّ أَكْبَرَ الْكَبَائِرِ أَنْ يَشْتِمَ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ، قَالُوا: وَكَيْفَ يَشْتِمُهُمَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: يَشْتِمُ الرَّجُلَ، فَيَشْتِمُهُمَا.
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑھا ہوا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کو گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے، اور سب سے بڑا کبیرہ گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کو گالی دے۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ اپنے والدین کو کیسے گالی دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کسی دوسرے شخص کو گالی دیتا ہے تو وہ جواب میں اس کے والدین کو گالی دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 15990]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 353، حدیث 899»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15990 in Urdu