الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. قطبة بن مالك الثعلبي
سیدنا قطبہ بن مالک ثعلبی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16084
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْغَدَاةِ، فَقَرَأَ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ حَتَّى بَلَغَ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ، فَجَعَلْتُ أُرَدِّدُهَا وَلَا أَدْرِي مَا قَالَ.
سیدنا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورۃ) ”ق، قسم ہے قرآن مجید کی“ پڑھی یہاں تک کہ ”اور کھجور کے لمبے لمبے درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں“ [سورۃ ق: 10] تک پہنچے، تو میں اسے دہراتا رہا اور مجھے معلوم نہ ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے کیا فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16084]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 19، حدیث 34»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16084 in Urdu